کوٹ مومن: وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے وادی تیرا ہ سے متعلق پھیلائی گئی غلط خبروں اور پروپیگنڈے پر سخت ردعمل دیا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت نے اس معاملے کا سخت نوٹس لیا ہے اور رضاکارانہ طور پر نقل مکانی کرنے والوں کے لیے 4 ارب روپے کے فنڈز فراہم کیے گئے ہیں۔
عطاتارڑ نے وضاحت کی کہ علاقے سے انخلا کی خبریں اور اسے فوجی آپریشنز سے جوڑنا مکمل طور پر غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں خفیہ اطلاعات پر آپریشنز جاری ہیں، لیکن عوامی نقل مکانی کے سلسلے میں کوئی زبردستی نہیں کی گئی۔
وفاقی وزیر نے خیبرپختونخوا حکومت پر زور دیا کہ وہ عوام کی بہتری کے لیے کام کرے، فرانزک لیب قائم کرے اور عوامی فلاحی منصوبے عملی طور پر شروع کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج کی سیاست میں کچھ نہیں ہے اور آئندہ انتخابات میں عوامی خدمت پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔
عطاتارڑ نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ احتجاج کی کال پر نہ جائیں بلکہ حکومت کی عوامی سہولیات اور منصوبوں پر نظر رکھیں۔