Wed, September 16, 2026

گلگت بلتستان: پیپلزپارٹی کو حکومت بنانے کی پیشکش: وزیراعظم

گلگت بلتستان: پیپلزپارٹی کو حکومت بنانے کی پیشکش: وزیراعظم

اسلام آباد:  وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے حوالے سے بڑا سیاسی فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کو نئی حکومت تشکیل دینے کی پیشکش کر دی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ عام انتخابات کے نتائج میں پیپلز پارٹی گلگت بلتستان اسمبلی کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے، اس لیے جمہوری اصولوں اور عوامی مینڈیٹ کے احترام میں حکومت بنانے کا حق بھی اسی جماعت کو دیا جانا چاہیے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے گلگت بلتستان اسمبلی میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے اور حکومت سازی کے پورے عمل میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا جائے گا۔

شہباز شریف کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے تمام منتخب ارکان اسمبلی حکومت کے انتخاب کے موقع پر پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دیں گے تاکہ عوامی مینڈیٹ کا احترام عملی طور پر یقینی بنایا جا سکے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہمیشہ جمہوری اصولوں، سیاسی استحکام اور اتحادی جماعتوں کے ساتھ باہمی احترام کے رشتوں کو اہمیت دیتی رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی جماعت نے ہر دور میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ اعتماد اور تعاون کا ماحول برقرار رکھا ہے اور یہ حالیہ فیصلہ بھی اسی سیاسی سوچ کا تسلسل ہے۔

ٹیگز: