Wed, September 16, 2026

بھارت شکست کے بعد نئی دھمکیوں پر اتر آیا: بلاول بھٹو

بھارت شکست کے بعد نئی دھمکیوں پر اتر آیا: بلاول بھٹو

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت اپنی شکست کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں اور اب “آپریشن سندور 2” سے متعلق بیانات سامنے آ رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مختلف ادوار میں بجٹ مشکل حالات میں بھی پیش کیے گئے ہیں، تاہم اس بار سب سے بڑا امتحان ملک کی سیکیورٹی صورتحال ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کے مطابق بھارت نے گزشتہ برس پاکستان پر حملے کی کوشش کی تھی مگر اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جسے وہ ابھی تک قبول نہیں کر سکا۔

انہوں نے کہا کہ “آپریشن سندور 2” جیسے بیانات اس بات کا اظہار ہیں کہ بھارت پاکستان کے خلاف منفی سوچ رکھتا ہے اور اسے کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

چیئرمین پی پی پی نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کے امور میں وفاق اور صوبوں کو مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی، جبکہ افغانستان کے ساتھ تجارت اور دیگر مسائل پر بھی توجہ دینا ضروری ہے۔

ٹیگز: