Wed, September 16, 2026

اداکارہ ایشا رِکھی کی بادشاہ سے شادی کی تصدیق

اداکارہ ایشا رِکھی کی بادشاہ سے شادی کی تصدیق

ممبئی: بھارتی پنجابی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ اور ماڈل ایشا رِکھی نے گلوکار اور ریپر بادشاہ کے ساتھ اپنی شادی کی تصدیق کر دی ہے۔

انسٹاگرام پر منعقد ہونے والے ایک سوال و جواب سیشن کے دوران اداکارہ نے مداحوں کے مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے اپنی نجی زندگی سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔

سب سے زیادہ پوچھا جانے والا سوال یہ تھا کہ اگر دونوں ازدواجی رشتے میں بندھ چکے ہیں تو پھر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو فالو کیوں نہیں کرتے۔ اس پر ایشا رِکھی نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ وہ اس سوال سے تنگ آ چکی ہیں اور اب واضح کرنا چاہتی ہیں کہ ان کی شادی ہو چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے کی وضاحت ان کے شوہر کو دینی چاہیے اور بادشاہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ عوام کے سوالات کا جواب جلد دیا جائے۔

ایک اور سوال کے جواب میں، جس میں ان سے بادشاہ کے ساتھ تصویر شیئر نہ کرنے کی وجہ پوچھی گئی تھی، اداکارہ نے پہلی بار جوڑے کی ایک نایاب تصویر شیئر کر دی۔ تصویر میں دونوں کو خوشگوار اور محبت بھرے انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ تصویر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی اور مداحوں کی بڑی تعداد نے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ ایشا رِکھی اور بادشاہ کی شادی سے متعلق افواہیں پہلی بار مارچ میں اس وقت سامنے آئی تھیں جب اداکارہ کی والدہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئی تھیں، جنہیں صارفین نے شادی کی تقریبات سے منسوب کیا تھا، تاہم اس وقت دونوں نے کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی تھی۔

ٹیگز: