Wed, September 16, 2026

آئندہ مالی سال 2026-27: حکومت نے 5 ہزار 226 ارب روپے بجٹ خسارے کا ہدف مقرر کر دیا

آئندہ مالی سال 2026-27: حکومت نے 5 ہزار 226 ارب روپے بجٹ خسارے کا ہدف مقرر کر دیا

اسلام آباد :وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ کے اہم مالی اہداف کو حتمی شکل دے دی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مجموعی بجٹ خسارہ 5 ہزار 226 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، جس کے باعث مالی نظم و ضبط اور ریونیو میں اضافے کو بجٹ حکمت عملی کا بنیادی حصہ بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کو آئندہ مالی سال کے دوران 5 ہزار 265 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف دیا گیا ہے، جبکہ نان ٹیکس آمدن کا تخمینہ 5 ہزار 336 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ٹیکس اور نان ٹیکس ریونیو بڑھانے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کر لی ہے، اور متعلقہ اداروں کو اہداف کے حصول کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال میں حکومت کی توجہ آمدن میں اضافے اور مالی خسارے کو قابو میں رکھنے پر مرکوز رہے گی، تاکہ معاشی استحکام کی جانب پیش رفت ممکن بنائی جا سکے۔

ٹیگز: