Wed, September 16, 2026

آئندہ مالی سال کا ترقیاتی بجٹ: این ایچ اے کو 264 ارب اور آبی وسائل کو 179 ارب روپے ملنے کا امکان

آئندہ مالی سال کا ترقیاتی بجٹ: این ایچ اے کو 264 ارب اور آبی وسائل کو 179 ارب روپے ملنے کا امکان

اسلام آباد :وفاقی حکومت نے آئندہ مالیاتی بجٹ میں ملک بھر کے ترقیاتی منصوبوں کو تیز کرنے کے لیے وزارتوں اور ڈویژنوں کے لیے 754 ارب روپے مختص کرنے کا ابتدائی تخمینہ تیار کر لیا ہے۔ نئی بجٹ تجاویز کے تحت بنیادی ڈھانچے کی منتقلی اور ترقی کو ترجیح دیتے ہوئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کے لیے 264 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ پانی کے بحران پر قابو پانے اور نئے ڈیموں کی تعمیر کے لیے آبی وسائل ڈویژن کو 179 ارب روپے فراہم کیے جائیں گے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق توانائی کے شعبے میں جاری منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے پاور ڈویژن کو 91 ارب روپے دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ سول ایڈمنسٹریشن اور داخلی سلامتی کے منصوبوں کے لیے وزارت داخلہ کو 16 ارب روپے اور وزارت اطلاعات و نشریات کے ترقیاتی کاموں کے لیے 4 ارب روپے ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے موجودہ اقتصادی صورتحال کے پیشِ نظر عوامی فلاح کے منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے پر زور دیا ہے، اور وہ وفاقی ترقیاتی منصوبوں کے مجموعی بجٹ کو مزید 200 ارب روپے بڑھانے کے خواہشمند ہیں تاکہ ملک میں معاشی سرگرمیوں کو تیز کیا جا سکے۔

ٹیگز: