اسلام آباد: آئندہ مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ کی کاپیاں پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا دی گئی ہیں، جبکہ آج قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق بجٹ دستاویزات متعلقہ حکام کے حوالے کیے جانے کے بعد ایوان میں مالی سال کے اہم معاشی اہداف اور تجاویز پیش ہوں گی۔
وفاقی بجٹ کا مجموعی حجم 17 ہزار 500 ارب روپے سے زائد ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس میں مختلف شعبوں کے لیے اخراجات اور ریونیو اہداف شامل ہوں گے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آج قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے، جس کے بعد اس پر بحث کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔