اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کے لیے اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے 38 نکات پر مشتمل ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔
ایجنڈے میں وقفہ سوالات، عوامی مسائل پر توجہ دلاؤ نوٹس، نئے بلز کی پیشکش، قانون سازی، اور قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ قومی سطح کے دیگر اہم امور پر بھی ایوان میں بحث کی جائے گی۔