وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہو گئے ہیں۔ یہ دورہ یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم کے ساتھ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہیں۔
اس دورے کے دوران وزیراعظم یو اے ای کی قیادت سے ملاقات کریں گے اور دونوں ممالک کے تعلقات، علاقائی و عالمی مسائل پر بات چیت ہوگی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اس دورے کا مقصد پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا ہے۔ اس سے دونوں ممالک کے اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی روابط میں مزید بہتری آنے کی توقع ہے ۔