Wed, September 16, 2026

سابق قطری امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس

سابق قطری امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس

اسلام آباد: قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی انتقال کرگئے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

صدر زرداری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی ایک مدبر اور دوراندیش رہنما تھے، جنہوں نے قطر کی ترقی، خوشحالی اور خطے میں امن و استحکام کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم نے پاکستان اور قطر کے درمیان برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

صدرِ مملکت نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور قطر کے شاہی خاندان، قیادت اور عوام کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

ٹیگز: