دوحہ: قطر نے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر ملک بھر میں چار روزہ سوگ کا اعلان کردیا ہے۔ سوگ کے دوران قطر بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
قطری حکام کے مطابق سابق امیر کی نماز جنازہ آج دوحہ کی جامع مسجد امام محمد بن عبدالوہاب میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد انہیں لوسیل قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
اعلان کے مطابق 13 جولائی سے قطر کی تمام وزارتوں اور سرکاری اداروں میں تعطیلات ہوں گی، جبکہ سوگ کے دوران مرحوم سابق امیر کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر قطر میں غم کی فضا ہے، جبکہ مختلف ممالک کی قیادت کی جانب سے تعزیتی پیغامات بھی جاری کیے جا رہے ہیں۔