Wed, September 16, 2026

پی ایس ایل کی مالی قدر جانچنے کے لیے پی سی بی کا نیا قدم

پی ایس ایل کی مالی قدر جانچنے کے لیے پی سی بی کا نیا قدم

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے مالی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے باقاعدہ طور پر ویلیوایشن کروانے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ لیگ کی اقتصادی اہمیت اور اثاثہ جات کی اصل قیمت کا تعین کیا جا سکے۔

اس مقصد کے لیے پی سی بی نے ایک اشتہار جاری کیا ہے جس میں کسی مستند مالیاتی تجزیہ کار ادارے کی خدمات حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کی گئی ہے۔ اس عمل میں پی ایس ایل کی چھ فرنچائزز، نشریاتی حقوق، اشتہاری معاہدے، اور دیگر تجارتی اثاثہ جات کی مالیت کا مکمل اندازہ لگایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق، اس مالیاتی تشخیص کے بعد آئندہ حکمت عملی ترتیب دی جائے گی، جس میں اگلے سیزن سے قبل ممکنہ نئی ٹیموں کی شمولیت، ٹائٹل اسپانسر شپ، اور براڈکاسٹ معاہدوں سے متعلق اہم فیصلے شامل ہوں گے۔

ٹیگز: