Wed, September 16, 2026

مریم نواز کا ’رحمت کارڈ‘ منصوبہ: بیواؤں اور یتیم بچوں کے لیے مالی امداد کا نیا نظام

مریم نواز کا ’رحمت کارڈ‘ منصوبہ: بیواؤں اور یتیم بچوں کے لیے مالی امداد کا نیا نظام

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بیواؤں اور یتیم بچوں کی سرکاری کفالت کے لیے پنجاب میں ایک شفاف ڈیجیٹل نظام تیار کیا ہے، جس کے تحت ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرایا گیا ہے۔

اس پروگرام کے تحت بیوہ خواتین کو ایک لاکھ روپے اور یتیم بچوں کو 25،25 ہزار روپے براہِ راست دیے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں 50 ہزار سے زائد گھرانے اس امداد سے مستفید ہوں گے، اور منصوبے کا آغاز عید کے فوراً بعد ہوگا۔

مدد حاصل کرنے کے لیے درخواست دہندگان موبائل ایپ، ویب پورٹل، کال سینٹر یا آفس آف زکوٰۃ کے ذریعے رجوع کر سکتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ’’بیواؤں کو خیرات نہیں بلکہ ان کا باوقار حق دیا جائے گا۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ یہ خواتین خود روزگار کے قابل ہوں اور اپنے بچوں کے ساتھ باوقار زندگی گزار سکیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب ایسا صوبہ ہے جہاں ہر فرد کا خیال رکھا جاتا ہے اور رحمت کارڈ پروگرام کے ذریعے بیوہ خواتین اور یتیم بچوں کی مالی خود مختاری کو یقینی بنایا جائے گا۔

ٹیگز: