لاہور، چکوال: سوشل میڈیا پر لاہور، چکوال اور دیگر شہروں میں آئندہ چند روز میں شدید سردی اور برفباری کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں۔ سابق وفاقی وزیر عمر سیف نے بھی یہ دعویٰ کیا تھا کہ پولر ورٹیکس کی وجہ سے اگلے آٹھ سے دس دن میں پاکستان میں تاریخی سردی آئے گی۔
ماہرین اور محکمہ موسمیات نے ان دعوؤں کی تردید کی ہے۔ پاکستان میں پولر ورٹیکس کا اثر نہیں ہوتا اور زیادہ تر میدانی علاقوں میں درجہ حرارت معمول کے مطابق رہے گا۔ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری کا امکان تو ہے، لیکن یہ بھی تاریخی یا غیر معمولی سردی نہیں سمجھی جائے گی۔ دن کے وقت میدانی علاقوں میں سردی زیادہ محسوس ہونے کی وجہ دھند اور سورج کی کمی ہے۔