Wed, September 16, 2026

ملک بھر میں سردی میں اضافہ، لوئر دیر میں برفباری، کراچی میں سکول صبح 9 بجے کھلیں گے

ملک بھر میں سردی میں اضافہ، لوئر دیر میں برفباری، کراچی میں سکول صبح 9 بجے کھلیں گے

لوئردیر :لوئر دیر کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری کے بعد پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی، جس سے وادیوں کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا۔ ملک بھر میں سردی زور پکڑ گئی، زیارت میں منفی 3، قلات میں منفی 2 اور کوئٹہ میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سردی کے پیشِ نظر کراچی میں سکول کھولنے کا وقت صبح 9 بجے مقرر کیا گیا ہے، اور یہ فیصلہ 26 جنوری تک تمام سرکاری و نجی اسکولوں پر لاگو ہوگا۔ پنجاب کے تعلیمی ادارے 19 جنوری سے دوبارہ کھلیں گے۔

ٹیگز: