Wed, September 16, 2026

کراچی میں ہیوی ٹریفک حادثات، 4 افراد جاں بحق

کراچی میں ہیوی ٹریفک حادثات، 4 افراد جاں بحق

کراچی:کراچی میں ہیوی ٹریفک سے ہونے والے حادثات کا سلسلہ جاری ہے۔ کورنگی میں ایک ٹینکر کی ٹکر سے 12 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا، جبکہ ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے۔

دوسرے حادثے میں سپرہائی وے پر ایک تیز رفتار گاڑی کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے اور گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ پولیس نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ڈرائیوروں کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

ٹیگز: