Wed, September 16, 2026

آبنائے ہرمز پر امریکی گرفت مضبوط: ٹرمپ

آبنائے ہرمز پر امریکی گرفت مضبوط: ٹرمپ

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے اور واشنگٹن اسے برقرار رکھے گا۔ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ایران کے خلاف سخت مؤقف اپنایا۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکی بحری ناکہ بندی کو فولادی دیوار قرار دیا جا رہا ہے اور ایران اس کے خلاف کوئی مؤثر کارروائی کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔ ان کے بقول ایران کے پاس اب بحریہ اور فضائیہ نہیں رہی، جبکہ پاسداران انقلاب بھی تباہی کے بعد فرار ہو رہے ہیں۔

امریکی صدر نے ایرانی قیادت کی صورتحال کو انتہائی غیر یقینی اور ابتر قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران کے پاس پیسہ نہیں بچا اور ملک کو شدید نقصان پہنچ چکا ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران میں مہنگائی 300 فیصد سے تجاوز کرچکی ہے اور ایران صرف باتیں کرتا ہے، عملی اقدام نہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران اب مشرق وسطیٰ کا بدمعاش نہیں رہا۔

ٹیگز: