Wed, September 16, 2026

آسٹریلیا کی پہلے ٹیسٹ کے لیے ٹیم فائنل، ہیزل ووڈ کی واپسی

آسٹریلیا کی پہلے ٹیسٹ کے لیے ٹیم فائنل، ہیزل ووڈ کی واپسی

لاہور : آسٹریلیا نے بنگلادیش کے خلاف ڈارون میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے اپنی حتمی پلیئنگ الیون سامنے لے آئی ہے۔ تجربہ کار فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کو سکاٹ بولینڈ پر ترجیح دیتے ہوئے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

کپتان پیٹ کمنز کے مطابق آسٹریلیا کا ترجیحی بولنگ اٹیک ایک سال سے زائد عرصے بعد ایک ساتھ میدان میں اترے گا۔ ہیزل ووڈ اکتوبر 2025 کے بعد پہلی بار انٹرنیشنل میچ کھیلیں گے، جبکہ پیٹ کمنز اور سپنر نیتھن لیون بھی ٹیم میں واپس آئے ہیں۔

بیٹنگ میں کیمرون گرین اور بیو ویبسٹر مڈل آرڈر کا حصہ ہوں گے، جبکہ ایلکس کیری وکٹ کیپر کے طور پر چھٹے نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔ جیک ویدرالڈ اور ٹریوس ہیڈ اوپننگ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

بنگلادیش نے تاحال اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان نہیں کیا، تاہم کپتان نجم الحسن شانتو نے لٹن داس کے مکمل فٹ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

یہ میچ ڈارون میں 22 سال کے وقفے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کی وجہ سے بھی خاص اہمیت رکھتا ہے۔

ٹیگز: