Wed, September 16, 2026

نصیرالدین شاہ پر کنگنا رناوت کا طنز، ’لومڑی‘ کہہ کر تنقید کردی

نصیرالدین شاہ پر کنگنا رناوت کا طنز، ’لومڑی‘ کہہ کر تنقید کردی

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے سینئر اداکار نصیرالدین شاہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ان پر طنزیہ وار کیا اور انہیں ’لومڑی‘ سے تشبیہ دے دی۔

یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب نصیرالدین شاہ نے طلبہ کے احتجاج کے معاملے پر بالی ووڈ کی خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کے بیان پر اداکار پیوش مشرا نے سوال اٹھایا کہ اگر فلم انڈسٹری کی خاموشی پر اعتراض ہے تو پھر خود نصیرالدین شاہ احتجاج کے دوران کہاں تھے۔

پیوش مشرا کے مؤقف پر کنگنا رناوت بھی گفتگو میں شامل ہوگئیں۔ انہوں نے نصیرالدین شاہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں کتے کے بجائے لومڑی کہنا پسند کریں گی اور ساتھ ہی ان کی وفاداری پر بھی سوال اٹھایا۔

کنگنا نے مزید دعویٰ کیا کہ نصیرالدین شاہ بھارت میں رہتے اور کماتے ہیں، تاہم ان کی ہمدردیاں پڑوسی ملک کے ساتھ ہیں۔

کنگنا کے اس بیان کے بعد دونوں سینئر اداکاروں سے متعلق جاری تنازع مزید موضوعِ بحث بن گیا ہے۔

کریڈٹ: بھارتی میڈیا رپورٹس

ٹیگز: