Wed, September 16, 2026

مشی خان کا کنگنا رناوت کے حالیہ بیانات پر دوٹوک مؤقف

مشی خان کا کنگنا رناوت کے حالیہ بیانات پر دوٹوک مؤقف

اسلام آباد:پاکستانی اداکارہ مشی خان نے حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران بالی ووڈ اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت کے پاکستان مخالف بیانات پر اپنا سخت ردعمل دیا ہے۔

اپنے انسٹاگرام پیغام میں مشی خان نے کہا:
"کنگنا، پاکستان کی جانب سے حالیہ کارروائی 'آپریشن بنیان مرصوص' کا کیا تأثر رہا؟ امید ہے اس سے کچھ سیکھنے کو ملا ہوگا۔ پاکستان اور اس کے عوام کے خلاف نفرت انگیز گفتگو کرنا تمہیں مہنگا پڑا۔"

انہوں نے مزید کہا:
"کسی بھی قوم یا ملک کے بارے میں بولنے سے پہلے سوچنا ضروری ہے۔ ہم اپنے وطن اور عوام کی عزت و دفاع کے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔ اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھو کہ خود کہاں کھڑی ہو۔"

مشی خان نے طنزیہ انداز میں مزید کہا:
"کیوں نہ ایک درمیانی میدان میں ملاقات ہو، جیسے مقابلے ہوتے ہیں؟ مجھے لگتا ہے ایک وار ہی کافی ہوگا تمہارے لیے!"

یاد رہے کہ کنگنا رناوت نے حالیہ کشیدگی کے دوران سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف سخت زبان استعمال کی، جس پر نہ صرف عوام بلکہ شوبز سے وابستہ شخصیات نے بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

 
 

ٹیگز: