Wed, September 16, 2026

پنجاب میں سیلاب کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے وارننگ جاری کر دی

پنجاب میں سیلاب کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے وارننگ جاری کر دی

لاہور: پنجاب میں دریائے چناب اور اس کے ساتھ جڑی ندی نالوں میں سیلاب کے خدشے کے باعث پی ڈی ایم اے نے فلڈ وارننگ جاری کر دی ہے۔ گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، جھنگ، چنیوٹ اور حافظ آباد کے ڈپٹی کمشنرز کو فوری طور پر الرٹ کیا گیا ہے تاکہ وہ اس ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔

ریلیف کمشنر پنجاب نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس صورتحال کے لیے چوکس اور تیار رہیں۔ پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ ایمرجنسی کنٹرول رومز میں عملے کو 24 گھنٹے چوکس رکھا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال کا فوری جواب دیا جا سکے۔

عوام سے بھی گزارش ہے کہ وہ دریاؤں، نہروں اور ندی نالوں سے دور رہیں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

ٹیگز: