Wed, September 16, 2026

وزیراعظم شہباز شریف کا بیلاز فیکٹری کا دورہ، پاکستان اور بیلا روس کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش

وزیراعظم شہباز شریف کا بیلاز فیکٹری کا دورہ، پاکستان اور بیلا روس کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش

منسک : وزیراعظم شہباز شریف نے بیلاز فیکٹری کا دورہ کیا، جو ہیوی مشینری اور گاڑیوں کی تیاری کے حوالے سے معروف ہے۔ فیکٹری میں 1948 سے کان کنی کے آلات اور 1951 سے گاڑیوں کے سازوسامان کی تیاری جاری ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے فیکٹری کی ورکنگ اور ٹیکنالوجی کو سراہا اور کہا کہ "ہمیں بھی اپنے ملک میں اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی تیاری پر زور دینا ہوگا۔" اس دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے بیلا روس کے وزیراعظم کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور وزیر تجارت جام کمال بھی موجود تھے۔

ٹیگز: