لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف 9 اپریل کو بیلا روس کا دورہ کریں گے، جس کی دعوت انہیں بیلا روس کے صدر نے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق، نواز شریف کا یہ دورہ لندن روانگی سے پہلے طے کیا گیا ہے۔ وہ 10 اپریل کو بیلا روس سے لندن روانہ ہوں گے۔
اسی دوران وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی 9 اپریل کو بیلا روس جائیں گے۔ مریم نواز اپنے والد اور وزیراعظم کے ہمراہ اس دورے پر جائیں گی اور اس کے بعد وطن واپس آئیں گی۔