واشنگٹن: نائن الیون حملوں کی برسی پر پینٹاگون میں خصوصی تقریب ہوئی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب میں شرکت کی اور دہشت گردی کے خلاف امریکا کے عزم کا اعادہ کیا۔
خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ نائن الیون کے حملوں میں ہزاروں افراد جان سے گئے، اس سانحے کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا آج بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہے، دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ ملک کو محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا، امریکا کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے تاہم ان پر قابو پایا جا رہا ہے۔
ایران کے جوہری پروگرام پر بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکا کسی صورت ایران کو ایٹمی ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔