Wed, September 16, 2026

عمران طاہر نے 47 سال کی عمر میں ٹی20 کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

عمران طاہر نے 47 سال کی عمر میں ٹی20 کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

گیانا :  جنوبی افریقہ کے تجربہ کار لیگ سپنر عمران طاہر نے عمر کی تمام حدوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی20 کرکٹ میں ایک اور یادگار کارکردگی دکھا دی۔

کیریبین پریمیئر لیگ میں گیانا ایمیزون واریئرز کی نمائندگی کرنے والے عمران طاہر نے سینٹ لوشیا کنگز کے خلاف خطرناک بولنگ کرتے ہوئے محض 17 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

ان کی گھومتی ہوئی گیندوں کے سامنے سینٹ لوشیا کنگز کی بیٹنگ لائن اپ زیادہ دیر مزاحمت نہ کرسکی اور پوری ٹیم 119 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

اس شاندار سپیل کے ساتھ 47 سالہ عمران طاہر نے مینز ٹی20 کرکٹ میں پانچ وکٹوں کا شکار کرنے والے سب سے عمر رسیدہ بولر ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔

عمران طاہر کی اس کارکردگی نے ثابت کردیا کہ بڑھتی عمر کے باوجود ان کا جذبہ، تجربہ اور وکٹیں حاصل کرنے کی صلاحیت بدستور برقرار ہے۔

ٹیگز: