لاہور:پاکستان کرکٹ کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے کیونکہ لیفٹ آرم فاسٹ بولر وقاص مقصود نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ وقاص، جنہوں نے 2018 میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا واحد ٹی20 میچ کھیلا تھا، اب مزید کھیلنے سے معذرت کر لی ہے۔
وقاص مقصود نے پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاندار کارکردگی دکھائی اور 20 میچوں میں 27 وکٹیں حاصل کیں۔ 37 سالہ بولر اب اپنی انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر کا اختتام کر چکے ہیں۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند روز قبل قومی ٹیم کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر عثمان خان شنواری نے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ اس کے علاوہ مڈل آرڈر بلے باز آصف علی نے بھی حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے علیحدگی اختیار کی ہے، جس سے پاکستان کرکٹ میں کھلاڑیوں کی ریٹائرمنٹ کا سلسلہ جاری ہے۔