اسلام آباد:وزارت داخلہ نے ہدایت جاری کی ہے کہ اب سرکاری افسران سیکریٹری داخلہ کی اجازت کے بغیر کسی بھی غیر ملکی سے ملاقات یا رابطہ نہیں کر سکیں گے۔
یہ پابندی نجی حیثیت میں غیر ملکی دوروں کی دعوت قبول کرنے پر بھی لاگو ہو گی۔
تمام سرکاری اداروں کو حکم دیا گیا ہے کہ وزارت داخلہ کی ان ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔