Wed, September 16, 2026

ڈی آئی خان پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک

ڈی آئی خان پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک

ڈی آئی خان : ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ صدر علاقے میں واقع پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، لیکن پولیس کی فوری اور مؤثر جوابی کارروائی میں 4 حملہ آور مارے گئے۔

پولیس کے مطابق دہشتگرد جدید خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کر رہے تھے، تاہم بہادر پولیس جوانوں نے نہایت شجاعت سے مقابلہ کیا۔ ہلاک دہشتگرد فتنہ الخوارج گروپ سے تعلق رکھتے تھے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، دستی بم اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

واقعے کے فوراً بعد علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا گیا تاکہ مزید حملہ آور یا سہولت کاروں کی موجودگی کا پتہ چلایا جا سکے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو کلیئر قرار دے دیا ہے۔

پاک فوج کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے پیچھے سیاسی اور مجرمانہ گٹھ جوڑ ہے، اور پولیس کی بروقت کارروائی کو اعلیٰ حکام نے سراہا ہے۔

ٹیگز: