Wed, September 16, 2026

ڈیرہ غازی خان: دہشت گردوں کا حملہ ناکام، پولیس کی کارروائی سے حملہ آور پسپا

ڈیرہ غازی خان: دہشت گردوں کا حملہ ناکام، پولیس کی کارروائی سے حملہ آور پسپا

ڈیرہ غازی خان : پنجاب پولیس نے ڈیرہ غازی خان کے سرحدی علاقے میں واقع لکھانی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کو کامیابی سے ناکام بنا دیا، جس کے دوران پولیس، ایلیٹ فورس اور ایس او یو کے جوانوں نے شجاعت اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق، 20 سے 25 دہشت گردوں نے مختلف سمتوں سے چیک پوسٹ پر حملہ کیا اور بھاری اسلحے کا استعمال کیا، تاہم پولیس نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی اور دہشت گردوں کو پسپا کر دیا۔ اس دوران ایک دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، جبکہ پولیس کے جوان محفوظ رہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈیرہ غازی خان پولیس کی کامیاب کارروائی پر شاباش دی اور اس طرح کی کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے آپریشن کی نگرانی کی، جبکہ ڈی پی او سید علی کی قیادت میں کیو آر ایف ٹیموں نے فوراً کارروائی کی۔ سرحدی علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

ٹیگز: