Wed, September 16, 2026

  اکوڑہ خٹک: جامع مسجد میں دھماکہ، 4 افراد جاں بحق، جے یو آئی س کے سربراہ زخمی

  اکوڑہ خٹک: جامع مسجد میں دھماکہ، 4 افراد جاں بحق، جے یو آئی س کے سربراہ زخمی

نوشہرہ:  دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ اس دھماکے میں جے یو آئی س کے سربراہ مولانا حامدالحق بھی زخمی ہوئے ہیں۔

ڈی پی او نوشہرہ عبدالرشید نے بتایا کہ دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچ چکی ہیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ مولانا حامدالحق کے بیٹے ثانی حقانی نے اس بات کی تصدیق کی کہ دھماکے کے وقت مسجد میں سیکڑوں افراد موجود تھے، اور دھماکے میں 4 سے 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی خبریں آئی ہیں۔

پشاور کے سینٹرل پولیس آفس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور تحقیقات کا عمل جاری ہے

ٹیگز: