Wed, September 16, 2026

وانا کیڈٹ کالج میں موجود 3 خوارج کے افغانستان سے رابطے، فورسز کا آپریشن

وانا کیڈٹ کالج میں موجود 3 خوارج کے افغانستان سے رابطے، فورسز کا آپریشن

وانا:  وانا کے کیڈٹ کالج پر حملہ کرنے والے تین افغان دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ان دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے اور وہ مسلسل وہاں سے ہدایات لے رہے ہیں۔

حملے کے بعد، فورسز نے کیڈٹس کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے علاقے کی مکمل کلیئرنس شروع کی ہے۔ دہشت گرد کالج کی عمارت میں ایک الگ جگہ چھپے ہوئے ہیں جو کہ کیڈٹس کی رہائش سے دور ہے، اور فورسز انتہائی احتیاط سے کارروائی کر رہی ہیں تاکہ طلبہ کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔

یاد رہے کہ 10 نومبر کو افغان دہشت گردوں نے کالج کے مرکزی گیٹ پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی تھی، جس کے نتیجے میں گیٹ منہدم ہوگیا اور کچھ قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ پاک فوج نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

سکیورٹی ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ آپریشن تب تک جاری رہے گا جب تک آخری دہشت گرد کو نہ مارا جائے۔ ان حملوں کا اسلام یا پاکستانی عوام کے مفادات سے کوئی تعلق نہیں، اور یہ حملے صرف معصوم شہریوں اور طلبہ کو نشانہ بنانے کی کوشش ہیں۔

ٹیگز: