Wed, September 16, 2026

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل اور حساس مقامات کے اطراف دفعہ 144 نافذ

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل اور حساس مقامات کے اطراف دفعہ 144 نافذ

راولپنڈی: ضلعی انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات اور امن و امان کی صورتحال کے باعث اڈیالہ جیل، ریڈ زون اور دیگر حساس علاقوں کے اطراف ہر قسم کی عوامی سرگرمیوں پر پابندی نافذ کر دی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہر میں دفعہ 144 کے تحت جلسے، جلوس، دھرنے، ریلیاں اور دیگر اجتماعات منع قرار دے دیے گئے ہیں، خصوصاً اڈیالہ جیل اور حساس تنصیبات کے اطراف کسی بھی قسم کے مجمعے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ اسلحہ، لاٹھیاں، پتھر، پٹرول بم یا کسی بھی قسم کا دھماکا خیز مواد ساتھ لے کر چلنے پر بھی پابندی عائد رہے گی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق پولیس کی جانب سے لگائی گئی رکاوٹیں ہٹانے، راستے بند کرنے یا ٹریفک کی روانی متاثر کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت عائد یہ پابندیاں 5 مئی سے 19 مئی 2026 تک نافذ العمل رہیں گی، جبکہ شہر میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے ان اقدامات کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔
 
 

ٹیگز: