Wed, September 16, 2026

پنجاب اسمبلی میں "معرکہِ حق" کی گونج: بھارت کو دندان شکن شکست دینے پر پاک فوج کے حق میں تاریخی قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی میں

لاہور: پنجاب اسمبلی نے معرکہِ حق کی تاریخ ساز کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر پاک فوج اور دیگر دفاعی اداروں کی شجاعت کو سراہنے کے لیے متفقہ طور پر قرارداد منظور کر لی ہے۔ وزیرِ خزانہ و پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمن نے ایوان میں قرارداد پیش کی، جسے تمام ارکان نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ تسلیم کیا۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں مسلح افواج نے قومی توقعات پر پورا اترتے ہوئے دشمن کو ایسی شکست دی کہ بھارت سفید جھنڈے لہرانے پر مجبور ہو گیا۔ وزیرِ خزانہ نے ایوان میں کہا کہ "جنگیں ہتھیاروں سے نہیں بلکہ جذبوں سے لڑی جاتی ہیں؛ ہماری فوج موت کو فخر جانتی ہے جبکہ دشمن کی فوج موت کے خوف سے لرزتی ہے۔ایوان نے اس حقیقت کو تسلیم کیا کہ معرکہِ حق کی کامیابی جہاں افواج کی بہترین حکمتِ عملی کا نتیجہ تھی، وہاں میڈیا، علما کرام، سول سوسائٹی اور اقلیتی برادری کا اتحاد بھی اس فتح کا اہم ستون ثابت ہوا۔
قرارداد میں اس معرکے کے تمام شہدا اور غازیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے دشمن کی صفوں کو تہہ و تیغ کر کے وطنِ عزیز کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنا دیا۔

ٹیگز: