Wed, September 16, 2026

ملک بھر میں آپریشن "بنیان مرصوص" کی کامیابی پر یومِ تشکر منایا گیا

ملک بھر میں آپریشن

اسلام آباد : بھارتی جارحیت کے خلاف آپریشن "بنیان مرصوص" کی کامیاب کارروائی کے بعد آج پاکستان بھر میں یومِ تشکر منایا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر عوام نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ مسلح افواج کی کامیابی کا جشن منایا۔

لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں لوگ ہاتھوں میں پرچم تھامے سڑکوں پر نکل آئے اور "پاک فوج زندہ باد" کے نعرے لگائے۔ قوم نے دشمن کو تاریخی شکست دینے پر پاک افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

کندھ کوٹ، فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ، وہاڑی، قصور اور گوجرانوالہ میں "پاکستان زندہ باد" ریلیاں نکالی گئیں۔ سوات، نوشہرہ اور قلعہ بالا حصار میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور عوام نے فوج کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

مظفرآباد میں جماعت اسلامی کے زیرِ اہتمام مظاہرے میں "کشمیر بنے گا پاکستان" کے نعرے بھی لگائے گئے، جس سے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج کا دن اللہ کا شکر ادا کرنے، افواج پاکستان کی بہادری کو سلام پیش کرنے اور پوری قوم کے اتحاد کو سراہنے کے لیے منایا جا رہا ہے۔

ٹیگز: