راولپنڈی: پاک افغان بارڈر پر کشیدگی کے تناظر میں پاک فوج نے سرحد پار سے ہونے والی جارحیت کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ سکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ژوب سیکٹر میں پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائی نے افغان طالبان کو پسپائی پر مجبور کر دیا۔
پاک فوج نے کارروائی کے دوران افغان طالبان کی اہم پوسٹ نمبر 2 اور 3 کو نشانہ بنایا اور ان پر اپنا کنٹرول حاصل کر لیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد افغان طالبان اپنا اسلحہ اور ٹھکانے چھوڑ کر میدانِ جنگ سے فرار ہو گئے۔فرار ہونے والے طالبان کے قبضے سے بھاری خودکار اسلحہ اور گولیوں کے ذخائر برآمد کر لیے گئے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج فتنہ الخوارج اور ان کے سرپرستوں کو کسی بھی صورت پاکستانی حدود میں مداخلت کی اجازت نہیں دے گی۔ ژوب سیکٹر میں کی گئی یہ کارروائی اس بات کا ثبوت ہے کہ سرحدوں کی حفاظت کے لیے پاک فوج کی صلاحیت اور عزم غیر متزلزل ہے۔