Wed, September 16, 2026

بھارت کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی،  پاک فوج کابھرپور جواب، دشمن کے مورچے ، چیک پوسٹیں تباہ

بھارت کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی،  پاک فوج کابھرپور جواب، دشمن کے مورچے ، چیک پوسٹیں تباہ

راولپنڈی:ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے، جب بھارتی افواج نے 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب کیانی اور منڈل سیکٹرز میں بلااشتعال فائرنگ کی۔ چھوٹے ہتھیاروں کے استعمال سے شروع ہونے والی یہ جھڑپ، سیز فائر معاہدے کی کھلی خلاف ورزی سمجھی جا رہی ہے۔

پاک فوج نے نہ صرف فوری جواب دیا بلکہ دشمن کے مورچوں کو نشانہ بناتے ہوئے "چکپترا پوسٹ" سمیت متعدد چیک پوسٹوں کو تباہ کر دیا، جس سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستان کسی بھی مہم جوئی کو برداشت کرنے کے موڈ میں نہیں۔

یہ اشتعال انگیزی ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ بھارت نے سرحدی علاقوں کو خالی کروایا ہے اور مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی جاری ہے، جس سے انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی تشویش بڑھ سکتی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے باور کروایا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج مکمل تیاری کے ساتھ اپنے ملک کی خودمختاری کا دفاع کر رہی ہیں۔

ٹیگز: