کیلیفورنیا: ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کا ڈیزائن لیک ہو گیا ہے، جس کے مطابق فون کو کھولنے پر 7.8 انچ اور بند ہونے پر 5.5 انچ اسکرین ملے گی۔ ممکنہ طور پر اس فون کا نام آئی فون الٹرا ہوگا، قیمت 2 ہزار ڈالرز سے زیادہ ہو سکتی ہے، اور یہ A20 Pro چپ اور بڑی بیٹری کے ساتھ آئے گا۔
کیمرا ڈیزائن آئی فون ایئر جیسا ہوگا لیکن مکمل بلیک، جس میں دو کیمرے، مائیکروفون اور فلیش شامل ہوں گے، تاکہ فون آئی پیڈ پرو جیسا نظر آئے۔