Wed, September 16, 2026

مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثہ: شہداء کی نماز جنازہ ادا، اعلیٰ قیادت کی شرکت

مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثہ: شہداء کی نماز جنازہ ادا، اعلیٰ قیادت کی شرکت

راولپنڈی: مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، جس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت اعلیٰ سول اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی، جہاں سرکاری اور عسکری حکام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ دو مسیحی شہداء کی آخری رسومات راولپنڈی کے کرسٹ چرچ میں منعقد ہوئیں، جن میں سیاسی و عسکری شخصیات نے بھی شرکت کی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شہداء کی پیشہ ورانہ مہارت اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاک فوج نے ملک کے امن، سلامتی اور خودمختاری کے لیے گراں قدر قربانیاں دی ہیں جنہیں نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، جبکہ پوری قوم شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق شہداء کو ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔
 

ٹیگز: