Wed, September 16, 2026

پاکستانی حجاج کی واپسی شروع، پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستانی حجاج کی واپسی شروع، پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد: سعودی عرب میں فریضۂ حج ادا کرنے والے پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ پہلی حج پرواز پی کے 732 جدہ سے اسلام آباد پہنچی، جہاں حاجیوں کا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر حاجیوں کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر وزارت مذہبی امور، سول ایوی ایشن اور دیگر اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔ حجاج کرام نے حج کے دوران کیے گئے انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پاکستان نے ان کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی، جس پر وہ شکر گزار ہیں۔

ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ"حکومت نے اس سال بہترین حج انتظامات کیے، اور سعودی حکومت کے تعاون سے حجاج کو ہر ممکن سہولت دی گئی۔ آئندہ سال ہم کوشش کریں گے کہ اس سے بھی بہتر انتظامات کیے جائیں۔"
انہوں نے کہا کہ حجاج کرام کی خدمت ہماری دینی اور قومی ذمہ داری ہے۔ اسلام آباد کے بعد اب لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں بھی حجاج کی واپسی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ٹیگز: