Wed, September 16, 2026

کالز کے دوران ایموجی ری ایکشنز، واٹس ایپ کا نیا دلچسپ اضافہ

کالز کے دوران ایموجی ری ایکشنز، واٹس ایپ کا نیا دلچسپ اضافہ

کیلیفورنیا:واٹس ایپ، جو میٹا کی زیرِ ملکیت دنیا کی مقبول ترین پیغام رسان ایپ ہے، صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے جس کے ذریعے وہ وائس اور ویڈیو کالز کے دوران ایموجیز کا استعمال کرکے اپنے جذبات کا اظہار کر سکیں گے۔

اب تک یہ ری ایکشن فیچر صرف ٹیکسٹ پیغامات اور وائس میسجز تک محدود تھا، مگر اب کمپنی اس کو کالز میں بھی شامل کرنے پر کام کر رہی ہے۔

ٹیک ویب سائٹ WABetaInfo کے مطابق، یہ نیا فیچر واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں موجود ہے اور فی الحال محدود صارفین کو ہی دستیاب ہے۔

اس فیچر کے تحت، دورانِ کال صارفین کسی بھی جذباتی لمحے پر ایموجیز بھیج کر اپنے احساسات ظاہر کر سکیں گے۔ ساتھ ہی، ایک "حالیہ استعمال شدہ ایموجیز" کا سیکشن بھی دستیاب ہوگا، جو ایموجیز کے فوری انتخاب میں مدد فراہم کرے گا۔

چونکہ فیچر ابھی آزمائشی مرحلے میں ہے، اس لیے عام صارفین کے لیے اسے کب پیش کیا جائے گا، اس بارے میں کوئی واضح اعلان نہیں کیا گیا۔

ٹیگز: