Wed, September 16, 2026

سعودی عرب میں واٹس ایپ پر وائس اور ویڈیو کالز 6 سال بعد دوبارہ فعال

سعودی عرب میں واٹس ایپ پر وائس اور ویڈیو کالز 6 سال بعد دوبارہ فعال

ریاض: سعودی عرب میں واٹس ایپ کے صارفین کے لیے خوشی کی خبر ہے کہ 6 سال کے طویل وقفے کے بعد واٹس ایپ پر وائس اور ویڈیو کالز دوبارہ فعال کر دی گئی ہیں۔ یہ فیچرز سعودی عرب میں 2015 سے بند تھے، لیکن حالیہ دنوں میں ان کی بحالی کے بعد سعودی صارفین خوش ہیں۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق، سعودی حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے، تاہم، سعودی شہریوں نے سوشل میڈیا پر یہ اطلاع دی ہے کہ ان کے واٹس ایپ پر کالز کے فیچرز دوبارہ کام کر رہے ہیں۔ ابھی تک حکومتی سطح پر اس فیصلے کی وضاحت نہیں کی گئی، جس سے صارفین میں کچھ تشویش برقرار ہے۔

ٹیکنالوجی ماہر عبداللہ السبائی کے مطابق، یہ ممکنہ طور پر سعودی عرب کی ٹیلی کمیونیکیشن اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے نئے منصوبوں کا حصہ ہو سکتا ہے جس کا مقصد کمیونیکیشن کے ذرائع کو مزید بہتر بنانا ہے۔

یاد رہے کہ واٹس ایپ نے 2015 میں وائس کالز اور 2016 میں ویڈیو کالز متعارف کرائی تھیں، جو اب دوبارہ سعودی عرب میں فعال ہو چکی ہیں۔

ٹیگز: