Wed, September 16, 2026

واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب فون نمبر کی ضرورت نہیں، یوزر نیم سے کالز کریں

واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب فون نمبر کی ضرورت نہیں، یوزر نیم سے کالز کریں

کیلیفورنیا : واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے جس کے تحت اب فون نمبر کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس فیچر کی بدولت، آپ دیگر لوگوں سے کالز اور چیٹس کرنے کے لیے ان کے یوزر نیم کا استعمال کر سکیں گے، یعنی آپ کو کسی کا فون نمبر شیئر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

یہ فیچر ابھی واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں دیکھا گیا ہے، اور مستقبل میں صارفین یوزر نیم سے دوسرے افراد کو تلاش کر کے ان سے رابطہ کر سکیں گے۔ اس کے ذریعے آپ وائس یا ویڈیو کالز بھی کر سکیں گے، بشرطیکہ دوسرے شخص نے اپنی پرائیویسی سیٹنگز کو اس کی اجازت دی ہو۔ اسی طرح، آپ کو دوسرے فرد کی پروفائل فوٹو بھی نظر آ سکے گی، لیکن یہ بھی پرائیویسی سیٹنگز پر منحصر ہوگا۔

اس تبدیلی کا مقصد یہ ہے کہ واٹس ایپ صارفین کو زیادہ پرائیویسی فراہم کرے اور ان کے فون نمبرز کو شیئر کیے بغیر وہ ایک دوسرے سے رابطہ کر سکیں۔ یہ فیچر خاص طور پر ان لوگوں کے لیے مفید ہوگا جو اپنی ذاتی معلومات کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں۔

ابھی یہ فیچر بیٹا صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہے، اور اس پر مزید کام کیا جا رہا ہے۔ تاہم، یہ واٹس ایپ میں ایک بڑی تبدیلی ہو سکتی ہے جس سے اس کی سروس کو مزید پرائیویٹ اور سیکیور بنائے گا۔

ٹیگز: