Wed, September 16, 2026

او آئی سی نے صومالیہ کی خودمختاری پر حملوں کو مسترد کر دیا

او آئی سی نے صومالیہ کی خودمختاری پر حملوں کو مسترد کر دیا

جدہ:جدہ میں صومالی لینڈ کے تنازع پر ہنگامی اجلاس میں او آئی سی وزرائے خارجہ نے صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ پر زور دیا۔ اجلاس میں پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھی شرکت کی۔

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ صومالیہ کی خودمختاری کی مکمل حمایت کی جاتی ہے اور صومالی لینڈ سے متعلق اسرائیل کے حالیہ اقدام کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

اجلاس میں سعودی عرب نے بھی واضح کیا کہ صومالیہ کی خودمختاری کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کیا جاتا ہے۔ اجلاس میں اسرائیل کی جانب سے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کی شدید مذمت کی گئی۔

ٹیگز: