Wed, September 16, 2026

پاکستان صومالیہ کی خودمختاری کے ساتھ کھڑا ہے، اسرائیلی وزیر خارجہ کا دورہ تشویشناک: اسحاق ڈار

پاکستان صومالیہ کی خودمختاری کے ساتھ کھڑا ہے، اسرائیلی وزیر خارجہ کا دورہ تشویشناک: اسحاق ڈار

جدہ:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ صومالی لینڈ صومالیہ کا غیر متنازع اور اٹوٹ حصہ ہے اور کوئی بیرونی ملک یا ادارہ اسے تبدیل کرنے کا قانونی یا اخلاقی حق نہیں رکھتا۔

جدہ میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے ہنگامی اجلاس میں انہوں نے اسرائیلی وزیر خارجہ کے صومالی لینڈ دورے کو انتہائی تشویشناک قرار دیا اور کہا کہ پاکستان نے اس غیر قانونی کارروائی کی شدید مذمت کی ہے، اور اقوام متحدہ میں بھی اس کی مخالفت کی گئی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیل کا یہ اقدام ہارن آف افریقا اور بحیرہ احمر میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان او آئی سی اور عرب ممالک کے ساتھ فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھی تعاون جاری رکھے گا۔

ٹیگز: