Wed, September 16, 2026

پی این ایس اصلت کی صومالیہ میں کاونٹر پائریسی پیٹرولنگ: قزاقوں کے خلاف کارروائی

پی این ایس اصلت کی صومالیہ میں کاونٹر پائریسی پیٹرولنگ: قزاقوں کے خلاف کارروائی

اسلام آباد: پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس اصلت نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کی معاونت سے صومالیہ کے مشرقی ساحل پر بحیرہ عرب میں کاونٹر پائریسی پیٹرولنگ کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، اس کا مقصد بحری قزاقی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنا تھا۔ یہ کارروائی پاک بحریہ کے عزم کا اظہار ہے کہ وہ سمندری تجارت کی آزادی اور اس کے محفوظ تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

ٹیگز: