Wed, September 16, 2026

سیالکوٹ اسٹالینز کا آفیشل لوگو جاری، پی ایس ایل میں نئے دور کا آغاز

 سیالکوٹ اسٹالینز کا آفیشل لوگو جاری، پی ایس ایل میں نئے دور کا آغاز

لاہور : پاکستان سپر لیگ کی تازہ متعارف ہونے والی فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز نے اپنا سرکاری لوگو جاری کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے پیغام میں ٹیم نے کہا کہ سیالکوٹ اسٹالینز صرف ایک کھیل کی ٹیم نہیں بلکہ ایک مضبوط اور متحرک ورثے کی علامت ہے جو مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔

بیان کے مطابق یہ فرنچائز ان کرکٹ مداحوں کے جذبے، محبت اور فخر کی ترجمان ہے جنہوں نے ہمیشہ سیالکوٹ کو کرکٹ کی تاریخ میں نمایاں مقام دلایا۔

لوگو کو طاقت، ولولہ اور شان و شوکت کی عکاسی کے لیے تیار کیا گیا ہے جو ایک نئے دور کے آغاز کی نمائندگی کرتا ہے۔

ٹیگز: