Wed, September 16, 2026

 دہشت گردی کے خلاف آپریشنز جاری، وزیراعلیٰ کا پنجاب دورہ غیر آفیشل؛گورنر خیبرپختونخوا

 دہشت گردی کے خلاف آپریشنز جاری، وزیراعلیٰ کا پنجاب دورہ غیر آفیشل؛گورنر خیبرپختونخوا

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پنجاب کا حالیہ دورہ آفیشل نہیں تھا اور پنجاب اسمبلی میں پیش آنے والے واقعات مناسب نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو اس قسم کی میڈیا ٹاکس سے گریز کرنا چاہیے۔

گورنر نے بتایا کہ صوبے میں سکیورٹی فورسز اور پولیس روزانہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز کر رہی ہیں اور ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔ زیادہ تر جرائم میں افغان باشندے ملوث ہیں، جنہیں اپنے وطن واپس جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل کی ایما پر افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی ہو رہی ہے اور سرحد پار سے بھی خطرات موجود ہیں۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے کہا کہ وہ ریاستی اداروں کی مکمل حمایت کرے تاکہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں مؤثر انداز میں جاری رہیں۔

ٹیگز: