Wed, September 16, 2026

میانمار اورتھائی لینڈمیں تباہ کن زلزلہ: 144 افراد جاں بحق، 732 زخمی

میانمار اورتھائی لینڈمیں تباہ کن زلزلہ: 144 افراد جاں بحق، 732 زخمی

ینگون: میانمار میں شدید زلزلے کے باعث 144 افراد جاں بحق اور 732 زخمی ہو گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق، زلزلے کے جھٹکے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک تک محسوس کیے گئے، جہاں بلند عمارتیں چند لمحوں میں منہدم ہو گئیں۔

غیر ملکی رپورٹس کے مطابق، میانمار میں جمعے کے روز 7.7 اور 6.4 شدت کے دو طاقتور زلزلے آئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق، پہلے زلزلے کی شدت 7.7 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز میانمار میں 10 کلومیٹر زیر زمین واقع تھا۔


میانمار کے زلزلے کے اثرات تقریباً 900 کلومیٹر دور بنکاک تک محسوس کیے گئے، جہاں کئی فلک بوس عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔ زلزلے کے باعث عمارتوں کے گرنے کے مناظر کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔


زلزلے کے جھٹکے تھائی لینڈ، بنگلا دیش، بھارت، لاؤس اور چین میں بھی محسوس کیے گئے، جس کے بعد ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔


زلزلے کے باعث بنکاک میں میٹرو اور ریل سروسز کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق، امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ٹیگز: