رنگون:میانمار میں 7.7 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 1002 تک پہنچ چکی ہے اور زخمیوں کی تعداد 2 ہزار 376 ہو گئی ہے۔ زلزلے کے جھٹکوں سے ماندالے اور رنگون میں عمارات اور مکانوں کا بڑا حصہ تباہ ہو گیا ہے۔ ان علاقوں میں اب بھی کئی افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
بجلی کی فراہمی معطل ہو چکی ہے اور انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہوئی ہے، جس سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے میانمار اور تھائی لینڈ میں آنے والے اس شدید زلزلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ ہے اور ان کی جلد بحالی کے لیے دعا گو ہے۔