Wed, September 16, 2026

محسن نقوی کی عباس عراقچی سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر اہم گفتگو

محسن نقوی کی عباس عراقچی سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر اہم گفتگو

ایران امریکا مذاکرات اور کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ملاقات کی، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال سمیت ایران امریکا مذاکراتی عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکراتی عمل اور اس حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر گفتگو کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا، جبکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی ذرائع سے مسائل کے حل کی اہمیت پر بات چیت ہوئی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی تازہ صورتحال بھی زیرِ بحث آئی۔

ٹیگز: